ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
انشاءاللہ اب حالات میں تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو بڑی تیزی سے بہتری ملے گی اور جو رکاوٹیں ہیں وہ اب دور ہونا شروع ہوں گی آج اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑے مسائل نہ پیدا کردے۔ اس لئے بے حد محتاط انداز سے چلنا ہے کسی بھی قسم کے لالچ میں نہیں آنا۔ ہو سکے تو آج کا کام کل پر ٹال دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن کورٹ لاہور نے ملزم یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کردی
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ان تمام امور میں دوبارہ محنت کرنی ہوگی جن میں آپ مسلسل ناکام آتے رہے ہیں اور اس بار کی گئی کوشش آپ کو بہترین رزلٹ دے گی۔ آج اس کی اطلاع مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات انشاءاللہ آج آپ کے حق میں ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ خوبصورت انداز سے ہو جائے گا اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 22 اگست سے اب تک ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جو رعایت اور التوا دیا گیا وہ کسی عام شہری کو پاکستان کی کسی عدالت میں میسر نہیں ہوتا، حنا پرویزبٹ
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کس طرف جا رہے ہیں، غور تو کریں، سب غلط ہو رہا ہے استخارے کے بغیر نہ چلیں تو بہتر ہے۔ آپ کی پوزیشن آج کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے، صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب حالات کا اندازہ ہو گیا ہے۔ آپ کسی طرف بھی قدم اٹھائیں تو بہتر محتاط انداز سے سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ اس وقت رسک لینا گلے پڑ جائے گا، یہ خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی ،سماجی رشتوں پر سیمینار، مجیب الرحمان شامی نے صدارت کی
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو آپ کے خلاف کافی دنوں سے تھے، وہ اب حق میں ہونا شروع ہو جائیں گے اور آج انشاءاللہ وہ خبر بھی ملے گی جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا آپ کو۔
یہ بھی پڑھیں: 1. مئی 9 کا کیس: ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری اور دیگر کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی ایسے مسئلے میں مت آئیں جس میں آپ کی پوزیشن کمزور ہے اور کسی بھی دوسرے کے معاملات سے دور رہنے کی کوشش کریں ورنہ بلا آپ کے گلے پڑ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نویلی دلہن نے ہنی مون پر شوہر کو قتل کردیا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں درد سر بن چکے ہیں اور آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں۔ ورنہ اس بار ان کا ردعمل بڑا ہی شدید ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جب بات بس سے باہر ہو جاتی ہے تو مرمت طلب انجنوں، گاڑیوں کے ڈبوں اور دوسرے کل پرزوں کو مغلپورہ ورکشاپ کی طرف روانہ کر دیا جاتا ہے
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج شام تک ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا جو لوگ کافی دنوں سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے وہ آج ریلیف حاصل کرنے میں انشاءاللہ کامیاب ہو سکیں گے، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پولو کے نامور کھلاڑی محمد حسین کا مبینہ قتل،لاش دریا سے مل گئی
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں سے ان کا نکلنا ناممکن لگ رہا تھا، وہاں سے اب یہ غیبی انداز سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، آج خوشخبری مل سکے گی۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مدد کرکے حیران کر دے گا اور آج کام ہو سکتا ہے جو کل تک بڑا ہی مشکل لگ رہا تھا۔ آج کا دن بہت ہی شاندار ثابت ہوگا۔








