ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے مزید بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا سمندر میں پھنسے ایرانی تیل پر سے پابندی عارضی طور پر ہٹانے کا اعلان
اسلام آباد میں بارش کا امکان
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، وفاقی دارالحکومت میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشحالی اسی صورت ممکن ہے جب انڈرسٹینڈنگ ہو، ایک دوسرے سے تعاون ہو: احسن اقبال
مری اور گرد و نواح میں برفباری
مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش و برفباری کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ اور کوہستان میں بارش و برفباری کی توقع ہے。
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی
مقامی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
بلوچستان اور آزاد کشمیر میں موسم کی صورتحال
کوئٹہ، زیارت، ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش و برفباری کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔








