سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: جون، جولائی کی فیس طلب کرنے کا کیس؛ نویں جماعت کے طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کی مشروط اجازت
عدالتی حکم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے انہیں عدالتی نمائندہ مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی: امریکا
سماعت کی تفصیلات
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی حالتِ زار اور انہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا
اٹارنی جنرل کی ہدایات
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ملاقات میں سلمان صفدر کو کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے۔
انہوں نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ براہِ راست عدالت سے رابطہ کر سکتے ہیں، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: گھر میں موجود صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد
آئندہ سماعت کی تاریخ
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کل سلمان صفدر ملاقات کے بعد رپورٹ پیش کریں، ہم رپورٹ دیکھ کر پرسوں سماعت کریں گے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد محمود ملک کی وزیراعظم آفس میں بطور تقریر نویس تقرری
رپورٹ کی پیشی
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 5 اگست سے 18 اگست 2023 تک کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ یہ رپورٹ اٹک جیل میں قید کے دوران کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگریزوں کی طرف سے ورثے میں دی گئی پٹریوں، پلوں اور سگنل کے نظام کو ہم بہتر نہیں کر سکے،درجنوں کے حساب سے برانچ لائنیں بندہو چکی ہیں
وکیل لطیف کھوسہ کا مؤقف
اس موقع پر وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بھی عمران خان سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جا رہی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حکم جاری کر چکی ہے اور سلمان صفدر آج ہی ملاقات کیلئے جائیں گے۔
ملاقات کی تصدیق
دوسری جانب بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ کے حکم پر آج دوپہر 2 بجے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دو بجے ملاقات کی تصدیق کر دی، وہ سپریم کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی.








