ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سائیوال سے کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایس این جی اینڈ اوبی وین پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اوبی وین کا معائنہ بھی کیا

گرفتاری کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے یوسف والا ریلوے سٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں جاری جنگ دراصل روس اور یوکرین کے درمیان براہِ راست تصادم نہیں بلکہ مغربی ممالک کے ساتھ ایک بالواسطہ مقابلہ ہے، روسی سفیر

مضبوط ثبوت

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز بین مواد، کتابیں، لٹریچر، نقدی رقم اور میموری کارڈز برآمد کیے گئے ہیں، ملزم کالعدم تنظیم کی تشہیر اور لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے عام شہریوں کو گمراہ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

ملزم کی شناخت

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سرانان، ضلع پشین بلوچستان کا رہائشی ہے۔

قانونی کارروائی

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...