میاں حبیب بھائی کا حمزہ سپر ایم آر آئی ورلڈ کپ کرکٹ میلہ کرانے کا اعلان

جدہ میں حبیب سپر لیگ کا میگا ایونٹ

جدہ (محمد اکرم اسد) حبیب سپر لیگ (ایچ ایس ایل) کے سرپرست اعلیٰ میاں حبیب بھائی نے ایچ ایس ایل میگا ایونٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانی نوجوانوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں اور کرکٹ کے فروغ کے لئے حبیب سپر لیگ کے زیر اہتمام جدہ میں “حمزہ سپر ایم آر آئی ورلڈ کپ کرکٹ میلہ” سیزن ون سجنے کو تیار ہے جو 12, 13 اور 14 فروری کو ایس ٹی سی شرفیہ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپنزر ہال میں ایچ ایس ایل ٹرافی کی رونمائی، ٹیموں کے پول کی قرعہ اندازی و کرکٹ ٹیموں اور شائقین کرکٹ کے اعزاز میں منعقدہ ایک بڑے عشائیہ میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر، کل نہیں سنایا جائے گا

تقریب کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا چوتھا سال ہے کہ ہم یہ کرکٹ میلہ سجھاتے آ رہے ہیں کیونکہ ہمیں کرکٹ جنون ہے اور نوجوان ان کھیلوں کی سرگرمیوں کو پسند کرتے ہیں۔ دوسری طرف ہم سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور سہولیات بہم پہنچا رہی ہے۔ میاں حبیب بھائی نے اعلان کیا کہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھیلاڑیوں میں چالیس ہزار سعودی ریال کے نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

مہمانوں کے تاثرات

ان کے علاوہ مہمان خصوصی شیخ سلطان، صدر ایچ ایس ایل میاں قیصر، سعودی میڈیا کی خدیجہ ملک، ایونٹ مینجر احمد شیرازی، انظام ہیڈ عمران ناصر، ٹیموں کے مینجرز اور پاکستان سے آئے مہمانوں نے بھی خطاب کیا اور میاں حبیب بھائی کی کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے دی گئی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پاکستان میں بھی کرکٹ میلے سجاتے رہتے ہیں۔

تقریب کا آغاز

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلعم سے کیا گیا۔ ایونٹ میں شامل سولہ کرکٹ ٹیمیں ہیں جن میں ینگ سٹارز، آفریدی سٹرائیکر، رائیل فائیٹر، ایجاک کرکٹ کلب، احسان 11، طائف سٹار لکی، جے کے سٹرائیکر، سلطان برادرز، المجال کرکٹ کلب، فرینڈز جدہ سی سی، راجستھان رائل، نیو فیس لودھر، اساس سی سی، شخاوتی سی سی، جی آئی ٹی سی اور گلف ویسٹ سی سی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...