بلوچستان کی بچیاں یا تو بچے پیدا کررہی ہیں یا بندوقیں اٹھا رہی ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

اجلاس کی تفصیلات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر ثمینہ زہری نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا ہے کہ بلوچستان کی بچیاں یا تو بچے پیدا کر رہی ہیں یا بندوقیں اٹھا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت ہوا، جس میں نیشنل پاپولیشن اینڈ ری پروڈکٹیو ہیلتھ بل 2026 پر بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے میچ کے بعد راشد خان سے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

آبادی کے مسائل

اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی بڑا مسئلہ ہے۔ پاپولیشن پر پالیسی مرتب کرنا ضروری ہے۔ ٹاسک فورس 2021 میں بنی، لیکن اب تک کوئی کام نہیں ہوا۔

ممبر کمیٹی روبینہ خالد نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہر مسئلہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی میں بچیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں یا بچے پیدا کر رہی ہیں یا بندوقیں اٹھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے سینئر وزیر کا ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج

برتھ کنٹرول پر بحث

روبینہ خالد نے کہا کہ برتھ کنٹرول کے حوالے سے بات کرنی چاہیے۔ برتھ کنٹرول ایک ٹیبو ہے جس پر بات نہیں کی جاتی۔ جس پر ثمینہ ممتاز نے کہا کہ اس بل پر مشاورت کر کے اسمبلی میں لائیں تاکہ اسمبلی میں اس پر تحفظات نہ لگائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا، آگ لگا دی

آبادی کنٹرول کے حوالے سے تجاویز

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس بل پر اوپن ڈیبیٹ کروائی جائے۔ ہمارے موجودہ بچوں کے پاس جاب مارکیٹ ختم ہے۔

ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ایک مولانا صاحب بولے تھے، "میں تو سولہ سالہ بچی سے شادی کروں گا" جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہنستے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ مولانا صاحب کی دل میں دبی ہوئی خواہش تھی۔

اجلاس میں بڑھتی ہوئی آبادی کے کنٹرول کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی جوائنٹ میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ہیلتھ اور ہیومن رائٹس کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

جسمانی و ذہنی مسائل

روبینہ خالد نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی سٹنٹنگ کے ساتھ بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ جس پر ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ ہماری فیڈرل اور صوبائی ٹاسک فورس اس پر کام کر رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...