انڈونیشیا نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ فوج بھیجنے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
انڈونیشیا کا غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان
جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ فوج بھیجنے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم، ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالے
فوجی تعیناتی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے انڈونیشی آرمی چیف نے کہا ہے کہ 8 ہزار فوجی غزہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم سے انصاف کے حصول میں تیزی آئے گی، ملک احمد خان
کثیر ملکی امن فورس کی تشکیل
’’جنگ‘‘ کے مطابق انڈونیشیا کے صدارتی ترجمان پراسیٹو ہادی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے مجوزہ کثیر ملکی امن فورس میں مجموعی طور پر تقریباً 20 ہزار فوجی شامل ہو سکتے ہیں، جن میں سے انڈونیشیا 8 ہزار فوجی فراہم کر سکتا ہے۔ انڈونیشیا کسی حتمی معاہدے کی صورت میں امن فورس بھیجنے کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے، جبکہ بورڈ آف پیس کی مستقل رکنیت کے لیے درکار 1 ارب ڈالر کی ادائیگی سے قبل مذاکرات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
فوجی تعیناتی کا حتمی فیصلہ
انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ وہ فورس کے مینڈیٹ کی مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی فوجی تعیناتی پر حتمی فیصلہ کرے گا۔
فند ریزنگ کانفرنس کی توقع
امریکی میڈیا کے مطابق بورڈ آف پیس کے اجلاس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈ ریزنگ کانفرنس بھی متوقع ہے۔








