دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی
سکیورٹی کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد حملے سےمتعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہیں نہ کہیں سکیورٹی بریچ ہوتی ہے، ہمیں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں میں کوئی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا: علی امین گنڈاپور
امدادی پیکج کا اعلان
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیے حکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ
خواجہ آصف نے مزید کہا ہماری فوج، پولیس اور عوام دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑرہے ہیں، ایمان ہے کہ ہم ان دہشتگردوں کو شکست دیں گے اور تمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔








