میری برداشت ختم ہوگئی، میں اب سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں، جنید اکبر نے اعلان کردیا
جنید اکبر کا اعلان
پشاور(آئی این پی) صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ میری برداشت ختم ہوگئی۔ اب میں پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی کر کے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بنا لی
واٹس ایپ پیغام میں بیان
جنید اکبر کا پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں دیا گیا پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اب سے چیف وہپ اور پارلیمانی لیڈر کو نہیں مانتا۔ رمضان میں میں نے بجٹ پر بات کی، اب بولنے کی کوشش کی لیکن موقع نہیں دیا گیا۔ ہم کیا یہاں چھولے کھانے آتے ہیں؟ ہر بات پر چند لوگوں نے ہی بولنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا انتقال ہوگیا
تنقید اور سوالات
جنید اکبر نے کہا کہ یہ چیف وہپ کون ہوتا ہے فیصلے کرنے والا کہ روزانہ کون بولے گا؟ کوئی انسانیت ہے آپ لوگوں میں؟ یہ کیا طریقہ ہے کہ وہ بولیں گے اور ہم ڈیسک بجائیں گے؟ کسی میں ہمت نہیں دہشت گردی پر پوچھ سکے۔ ایوان میں محسن نقوی کیوں نہ آئے؟
یہ بھی پڑھیں: ایس پی عدیل کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی تحقیقات جاری، ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا انکشاف
آزاد حیثیت میں آگے بڑھنے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ اتنی ہمت نہیں کہ سچ بولیں اور روزانہ چہرے دکھانے آجاتے ہیں۔ میں آج سے اس پارلیمانی پارٹی اور آپ لوگوں کا حصہ نہیں ہوں۔ اب میں آزاد حیثیت سے آگے بڑھوں گا۔ سپیکر سے بات کروں گا، مجھے آپ لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا۔
آگے کے اقدامات
جنید اکبر نے کہا کہ آج کے بعد میں آزاد پوزیشن میں ہوں گا، سپیکر کو خط لکھوں گا کہ پی ٹی آئی سے الگ نشست دیں۔ میری اب برداشت ختم ہوگئی ہے، آج کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں، پارلیمانی سمیت کسی لیڈر کو نہیں مانتا۔








