گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ چیف منسٹر پیپلز پارٹی کا ہوگا،نیئر حسین بخاری
پیپلز پارٹی میں شمولیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی اور نہ کپتانی مانگی، محمد رضوان کی میڈیا سے گفتگو
شمولیت اختیار کرنے والوں کی فہرست
شمولیت اختیار کرنے والوں میں جی بی کے سابق وزیر مشتاق حسین، انکے بھائی ڈاکٹر عاشق، عمران ندیم، ریٹائرڈ ایس پی عبدالحمید، راجہ ناصر، ساجد دانش ودیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
تقریب کا منظر
اس موقع پر سیکریٹری جنرل نئیر بخاری نے پیپلز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت غیر مشروط ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے
آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی
گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ چیف منسٹر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے، جس کو عوام منتخب کرے اسی کو اقتدار ملنا چاہئے۔
ماضی کے خدشات اور پیپلز پارٹی کا کردار
2020 کے الیکشن میں مرکزی حکومت پی ٹی آئی کی تھی جس نے براہ راست دھاندلی کی تھی۔ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جب اقتدار سنبھالا تو جی بی کے لئے انقلابی کام کئے، اس وجہ سے گلگت کے لوگ آج بھی پیپلز پارٹی سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔








