ایف آئی اے نے افسران کے لیے دوران ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا
ایف آئی اے کی نئی یونیفارم پالیسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے کی جانب سے نئی یونیفارم پالیسی نافذ کردی گئی ، جس کے تحتافسران کے لیے دوران ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے اندازے غلط، پاکستان کو واضح برتری ملی: جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا
حکم نامہ اور اطلاق
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مراسلہ جاری کیاگیا۔ نئی یونیفارم پالیسی کا اطلاق امیگریشن اور انویسٹی گیشن کیڈر کے تمام ایگزیکٹو اہلکاروں اور افسران پر ہوگا۔ ایف آئی اے کے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے تمام ایگزیکٹو افسران کے لئے بھی دورانِ ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا۔
مقاصد اور فوائد
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے اس اقدام کا مقصد ادارے میں یکسانیت، نظم و ضبط، اور پیشہ ورانہ شناخت کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام سے عوامی خدمات کی انجام دہی مزید مؤثر اور منظم انداز میں یقینی بنائی جائے گی۔ نئی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔








