امید ہے کل ہونے والے انتخابات پرامن، شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوں تاکہ بنگلہ دیش کے عوام آزادانہ طور پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں، سراج الحق
سراج الحق کا بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے لیے دعا کی اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بنگلہ دیش میں کل ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے بھارت کو پھر دھول چٹا دی
انتخابات کا وعدہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ انتخابات پُرامن، شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوں گے، تاکہ بنگلہ دیش کے عوام آزادانہ طور پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ نصف صدی کے ظلم و جبر، صبر آزما آزمائشوں اور بے مثال قربانیوں کے بعد اب مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کی امید جگمگا اٹھی ہے، جو اسلامی انقلاب، جمہوریت اور عوامی حقِ حکمرانی کی نوید ہوگی۔
سوشل میڈیا پر بیان
بنگلہ دیش میں کل ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہیں، امید ہے کہ یہ انتخابات پُرامن، شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوں، تاکہ بنگلہ دیش کے عوام آزادانہ طور پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں، نصف صدی کے ظلم و…
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 10, 2026








