ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی یکطرفہ جیت، متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست
نیوزی لینڈ کی شاندار فتح
چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کیوی اوپنرز نے 174 رنز کا ہدف محض 15.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا
متحدہ عرب امارات کی بیٹنگ
متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 66 رنز بنائے، جس میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ الیشان شرافو نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 37 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سینٹنر، ڈفی، فرگوسن اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
نیوزی لینڈ کا شاندار ہدف کا تعاقب
174 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کے اوپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے یو اے ای کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش شاٹس کھیلے۔
کامیاب اننگز اور میچ کا بہترین کھلاڑی
ٹم سیفرٹ 42 گیندوں پر 89 رنز (6 چھکے، 7 چوکے) ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فن ایلن 50 گیندوں پر 84 رنز (5 چھکے، 7 چوکے) ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 28 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ یو اے ای کا کوئی بھی باؤلر وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا، جنید صدیق اور محمد روہد خاصے مہنگے ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کو ان کی جارحانہ اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








