لاکھوں لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا کر سولر سسٹم لگوائے، اس وقت اچانک نیٹ میٹرنگ ختم کر کے نیٹ بلنگ نافذ کر دی گئی، حافظ فرحت عباس
حافظ فرحت عباس کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کئے، جن کا بوجھ آج تک عوام اٹھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دور سے چٹانوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے جیسے بہت سارے ہاتھی دریا میں غسل کر رہے ہیں، گاڑی خالی ہوگئی، میں موقع غنیمت جان کر بوگی میں گھس گیا.
انتخابی وعدے اور سولر پالیسی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہی دونوں جماعتیں الیکشن مہم میں 200 یا 300 مفت یونٹس کے وعدے کرتی رہی، مگر وہ پورے نہ ہو سکے۔ پھر سولر پالیسی لائی گئی اور نیٹ میٹرنگ متعارف کروائی گئی۔ جب لاکھوں لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا کر سولر سسٹم لگوائے، اس وقت اچانک نیٹ میٹرنگ ختم کر کے نیٹ بلنگ نافذ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سے کچھ لوگ اسلام آباد آ رہے ہیں، مولانا کے مشورے سے انہیں جواب دیں گے: فیصل واوڈا
عوامی نقصان اور معاہدوں کی حقیقت
حکومتی پالیسیوں سے عوام کو مسلسل نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اصل مسئلہ آئی پی پیز کے وہ معاہدے ہیں جو چند خاندانوں کو نوازنے کے لئے کئے گئے اور اس کی بھاری قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
حافظ فرحت عباس کا ٹوئٹ
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کئے، جن کا بوجھ آج تک عوام اٹھا رہی ہے۔ یہی دونوں جماعتوں الیکشن مہم میں 200 یا 300 مفت یونٹس کے وعدے کرتی رہی، مگر وہ پورے نہ ہو سکے۔
پھر سولر پالیسی لائی گئی نیٹ میٹرنگ متعارف کروائی گئی. جب لاکھوں لوگوں نے اپنی جمع…
— Hafiz Farhat Abbas (@FarhatAbbas_PTI) February 10, 2026








