نئی ’’سولر نیٹ میٹرنگ یا جیرا بلیڈ پالیسی ‘‘ عوام کی جیب کاٹنے کے مترادف ہے،آصف کرمانی
سابق سینیٹر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نئی ’’سولر نیٹ میٹرنگ یا جیرا بلیڈ پالیسی‘‘ عوام کی جیب کاٹنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ کے 165 مستحق جوڑوں کی شادی، ’’دھی رانی پروگرام‘‘ نے معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا : صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
پالیسی کے اثرات
اپنے ایکس بیان میں، انہوں نے کہا کہ یہ تو جیرا بلیڈ سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے ہیں۔ آئی پی پیز اور ڈسکوز کی جیبیں مزید بھرنے کے لئے عوام کا قیمہ بنانے کا جابرانہ فیصلہ ہے، عوام کو کہیں بھی سکون نہ لینے دینا۔
سماجی میڈیا پر ردعمل
نئی "سولر نیٹ میٹرنگ یا جیرا بلیڈ پالیسی" عوام کی جیب کاٹنے کے مترادف ہے بلکہ یہ تو جیرا بلیڈ سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے، چند حرامخور آئی پی پیز اور ڈسکوز کی جیبیں مزید بھرنے کے لئے عوام کا قیمہ بنانے کا جابرانہ فیصلہ، عوام کو کہیں بھی سکون نہ لینے دینا!!!
— Dr. Syed Asif Kirmani (@KirmaniAsif) February 10, 2026








