سانحہ گل پلازہ کیس میں اہم پیش رفت، جسٹس آغا فیصل کو انکوائری کمیشن مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
آتشزدگی کیس میں بڑی پیشرفت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر گل پلازہ آتشزدگی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست میں روسی صدر پیوٹن کا پہلا اور ٹرمپ کا تیسرا نمبر
انکوائری کمیشن کا قیام
ہائی کورٹ کے جسٹس آغا فیصل کو سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن مقرر کردیا گیا۔ یہ کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری اور لیز کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت سے فائنل ہوتا ہے تو یقینی طور پر جیتیں گے، شاہین آفریدی
تحقیقات کی تفصیلات
کمیشن بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی اور ایمرجنسی انخلا میں رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر آگ بجھانے کے انتظامات اور فائر سیفٹی آڈٹ کی کوتاہیوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔
انکوائری کمیشن آگ لگنے کی وجوہات، حالات اور ریسکیو آپریشن کی رفتار کا معائنہ کرے گا۔ غفلت کے مرتکب سرکاری افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمہ داری فکس کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کیک کاٹا
کمیشن کی مدت
جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن 8 ہفتوں کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا۔ کمشنر کراچی کو انکوائری کمیشن کے لیے تمام سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
متاثرین کی داد رسی
وزیر داخلہ سندھ کے مطابق حکومت سندھ متاثرین گل پلازہ کی داد رسی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی اور سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کی بدولت حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔








