ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صاحبزادہ فرحان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
کولمبو میں ایک نیا سنگ میل
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ عالمی مارچ: ہزاروں افراد کا غزہ پر اسرائیلی محاصرہ توڑنے کیلئے مارچ کا فیصلہ، پہلا قافلا روانہ
سری لنکا میں میچ کی تفصیلات
سری لنکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کر لئے۔ یہ سنگ میل انہوں نے اپنی 41 ویں اننگز میں عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 17 سرنگیں بنائی گئیں، اس ہیبت ناک، ویران اور گرم علاقے میں ہیضہ اور طاعون کی وبا پھوٹ پڑی، 2ہزار کے قریب مزدوروں کی موت ہوگئی۔
پاکستان کے 10 ویں بیٹر کا اعزاز
صاحبزادہ فرحان ایسے 10 ویں پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شعیب ملک، فخر زمان، عمر اکمل، احمد شہزاد، شاہد آفریدی اور صائم ایوب بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے 1000 رنز مکمل کر چکے ہیں۔
آج کے میچ کا کارنامہ
آج کے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔








