پاک فضائیہ کا جنوبی زون میں جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ
پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کا مظاہرہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ نے جنوبی زون میں جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، متعدد سیکٹرز پر فائرنگ
ایئر کمانڈ کے دائرۂ اختیار میں تیاری
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سدرن ایئر کمانڈ کے دائرۂ اختیار میں فضائی مشق گولڈن ایگل کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد برازیل میں ایکس پر پابندی ختم
مشق کے مقاصد
مشق میں پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئے کار لایا گیا اور پاک فضائیہ کی اعلیٰ جنگی تیاری و عملی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت بڑھانا، جدید اور مقامی طور پر تیار سمارٹ ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت منظور؛ضمانت کے لیے اخباری خبر کو بطور وضاحتی ثبوت تسلیم کیا جا سکتا ہے، لاہور ہائیکورٹ
ہتھیاروں کا استعمال
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کل صلاحیت رکھنے والے لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ طیارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر رینج ایئر ٹو ایئر میزائلوں سے لیس تھے، طیارے توسیع شدہ رینج کے ایئر ٹو گراؤنڈ اسٹینڈ آف ہتھیاروں اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا ہوا تو بل گیٹس دیوالیہ ہوجائیں گے، ایلون مسک کی بڑی پیشگوئی
فورس ملٹی پلائرز کی معاونت
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کو ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز جیسے فورس ملٹی پلائرز کی معاونت حاصل رہی۔
یہ بھی پڑھیں: قلات: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق
کارروائیوں کی کامیابی
ان سسٹمز کے ذریعے دشمن کے مراکز ثقل کو نہایت درستی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، ان آپریشنز سے جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار آپریشنز کی صلاحیت کی توثیق ہوئی۔
جدید فضائی جنگی تصورات
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق نے پاک فضائیہ کو متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت جدید فضائی جنگی تصورات کی توثیق کا موقع فراہم کیا۔








