رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا
سورج گرہن کی تاریخ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، پاکستان سمیت ایشیا کے بیشتر ممالک میں نظر نہیں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھر سے 2 سگی بہنوں کی لاشیں برآمد، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
فلکیاتی معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس گرہن کے دوران چاند سورج کے عین سامنے آئے گا مگر چونکہ چاند اس وقت زمین سے نسبتاً دور ہوگا، اس لئے سورج مکمل طور پر نہیں چھپے گا بلکہ سورج کے گرد آگ کے دائرے جیسا منظر نظر آئے گا جسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقا کی شرط ہے: بلال بن ثاقب
گرہن کا وقت
فلکیاتی اداروں کے مطابق یہ گرہن 17 فروری کو ہوگا اور اس کا زیادہ سے زیادہ مرحلہ عالمی وقت کے مطابق تقریباً 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ مکمل عمل تقریباً 09:56 سے 14:27 یو ٹی سی تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے نجی شعبوں میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑا اعلان
سیناریو کے مقامات
ماہرین کے مطابق مکمل رِنگ آف فائر کا نظارہ صرف انٹارکٹیکا کے دور دراز علاقوں میں ممکن ہوگا جبکہ جنوبی افریقا، جنوبی امریکا اور سمندری علاقوں کے کچھ حصوں میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے اقدامات سے امریکا محفوظ ہوا نہ مضبوط، کاملا ہیرس کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت
دیکھنے کا وقت
سائنس ویب سائٹس کے مطابق اس گرہن کے دوران چاند سورج کے تقریباً 96 فیصد حصے کو ڈھانپے گا اور یہ منظر زیادہ سے زیادہ تقریباً دو منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
پاکستان میں ناپید
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت اور ایشیا کے بیشتر علاقوں میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا، تاہم دنیا بھر کے لوگ اسے لائیو سٹریم کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے خصوصی حفاظتی چشمے استعمال کرنا ضروری ہوتے ہیں کیونکہ براہ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔








