عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور
لاہور سیشن کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کو جرمانہ
عبوری ضمانت کی سماعت
روزنامہ جنگ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
تفتیشی افسر کی درخواست
ملزم ڈکی بھائی کی اہلیہ ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانا ہے جس کے لیے مہلت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بی آر ٹی بس سروس معطل
عدالت کا حکم
اس موقع پر عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر، رک جاؤ! ہر ہفتے ۵ ہزار فوجی مر رہے ہیں” ٹرمپ کا پیوٹن کیلئے پیغام
ملزمہ کے وکیل کی درخواست
عدالت میں ملزمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی، رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
تاریخ میں توسیع
اس پر عدالت نے ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔
جج کا اظہار خیال
جج منصور قریشی نے کہا کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائے، عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی۔








