ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو بڑا دھچکا، اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل
ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش، چینی کی برآمد پر بھی کڑی تنقید
نمیبیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی شرکت بیماری کی وجہ سے مشکوک ہوگئی ہے۔ بھارتی بیٹر کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہوگئی تھی اور میچ کھیلنے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ: پاکستانی نوجوان نے شیخ زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی
اسپتال میں علاج اور ٹیسٹ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کو معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں اُنہیں تیز بخار ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک
پریکٹس سیشن کی عدم شرکت
بھارتی بیٹر کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس عدیل اکبر کو ایک فون کال آئی، اس کے بعد انہوں نے اپنے آپریٹر سے پستول لے کر خود کو گولی مار لی، نجی ٹی وی
ڈسچارج کی اطلاعات
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں، اس لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
متبادل کھلاڑی کی شمولیت
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ابھیشیک شرما کی جگہ واشنگٹن سندر کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔








