پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان
رمضان المبارک کا آغاز
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے، ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی طرح محسوس ہوتے تھے: صاحبہ افضل
چاند کی پیدائش
ماہر فلکیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو پیدا ہوگا تاہم 17 فروری کو دنیا بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے: مراد علی شاہ
چاند کی مشاہدات کی توقعات
ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں چاند آسانی سے دکھائی دے سکتا ہے جبکہ کراچی، اسلام آباد، پشاور اور مکہ مکرمہ میں بھی اسی روز چاند واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔
رمضان کا ممکنہ آغاز
فلکیاتی اندازوں کے مطابق اگر اٹھارہ فروری کو چاند نظر آ جاتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔








