سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور
استعفیٰ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر میں مذبح خانے کی تعمیر شروع، پاکستان سالانہ کتنے لاکھ گدھوں کی کھالیں اور گوشت چین کو برآمد کریگا؟ جانیے
ذرائع کی اطلاع
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے سربراہ بی این پی اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کیا۔
استعفیٰ کی تاریخ
یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے تین ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا۔ سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی تھے۔








