ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکن لیگ اسپنر ہسارانگا ایونٹ سے باہر ہو گئے
سری لنکن بولر ونندو ہسارانگا کی غیر موجودگی
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اہم بولر ونندو ہسارانگا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا دعویٰ
ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے باہر
سری لنکن اسٹار اسپنر ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوئے ہیں۔ یہ انجری انہیں اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی: اشتر اوصاف
متبادل کھلاڑی کی شمولیت
ونندو ہسارانگا کی جگہ بولنگ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
سری لنکا کی کامیابی
واضح رہے کہ اتوار کو سری لنکا نے کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔








