جذباتی باتیں نہیں کیں، اپنے الفاظ پر قائم ہوں: محمود اچکزئی کا خواجہ آصف کو جواب
محمود خان اچکزئی کا ردِ عمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ کبھی جذباتی باتیں نہیں کیں، جو الفاظ ادا کیے ان پر قائم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی
تاریخی پس منظر
روزنامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 90ء کی دہائی سے اسمبلی میں آ رہا ہوں، فوج میں کس صوبے کا کتنا حصہ ہے؟ آپ فوج کی بات نہ کریں، شہداء کی بات کریں، ہم نے انگریزوں کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، یہاں کے لوگ انگریزوں کے ساتھ تھے، ہمارے ساتھ لڑ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی جنرل کو گولی مار کر فرار ہونے والے ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے روس کے حوالے کردیا گیا
جمہوریت اور اقتصادی خودکشی
ان کا کہنا ہے کہ میں اس ملک کا باسی ہوں، جمہوریت کے مخالفین کے خلاف بولوں گا، آپ نے ہمیں جمہوریت کی حمایت میں سزائیں دیں، آپ نے پشتونوں کی اقتصادی خودکشی کرا دی، کیا یہ پارلیمنٹ مارشل لاز کو جائز قرار دینے کے لیے ہے؟ آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔
حقِ حکمرانی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہمیں آبادی کے حساب سے اپنا حصہ چاہیے، ہمیں حقِ حکمرانی میں اپنا حصہ چاہیے، ہم یہ تعصب کی بنیاد پر نہیں کر رہے، نواز شریف نے کہا تھا کہ افغانوں کو شہریت دینے میں کوئی برائی نہیں۔








