پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے بارے میں تشویش، نئے احتجاج کے لیے کنٹینر تیار، کسی بھی وقت کسی بھی شہر کی طرف موڑ سکتا ہے: شفیع جان
چارسدہ میں پریس کانفرنس
چارسدہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمیں تشویش ہے، نئے احتجاج کیلیے کنٹینر تیار کر لیا، رخ کسی بھی وقت کسی بھی شہر کی جانب مڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے کیانی ہال میں نامور قانون دانوں کی محفل سارا دن سجی رہتی، اکثریت اْنکی تھی جنہوں نے پاکستان تخلیق ہوتے دیکھا تھا
وزیراعلیٰ کی ملاقات اور گفتگو
چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی۔ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو دہشتگردی سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی نے وفاق کے ذمے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
دہشت گردی کا مسئلہ اور نئے احتجاج کی تیاری
’’جنگ ‘‘ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کور کمانڈر اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں بھی سہیل آفریدی نے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمیں تشویش ہے۔ نئے احتجاج کےلیے کنٹینر تیار کیا گیا ہے۔ کنٹینر کا رخ کسی بھی وقت کسی بھی شہر کی جانب مڑ سکتا ہے۔








