الیکشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق ریگولیشنز جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن کی نئی ریگولیشنز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق ریگولیشنز جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں، چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر ن۔
ریگولیشنز کا اطلاق
ای سی پی کے مطابق ریگولیشنز کا اطلاق الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر پر ہوگا، سیکریٹریٹ سطح پر چیف انفارمیشن افسر معاملات دیکھیں گے۔ صوبائی سطح پر پبلک انفارمیشن افسر معاملات دیکھیں گے۔ کوئی بھی شہری معلومات کے حصول کیلئے درخواست جمع کرواسکے گا، چیف انفارمیشن آفیسر یا پبلک انفارمیشن آفیسر 14 ورکنگ دنوں کے اندر فیصلہ کرے گا۔
معلومات تک رسائی کی فیس اور اپیل کا حق
ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمیشن ہر صفحے کی 10 روپے فیس لے گا، معلومات تک رسائی نہ ملنے پر متاثرہ فریق 14 دن کے اندر چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اپیل کرسکے گا۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کی کلاسیفائیڈ یا نان کلاسیفائڈ کیٹگری ہوگی۔








