قومی اسمبلی کا اجلاس:’’ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی ‘‘ سپیکر نے کورم کی نشاندہی کو نظرانداز کردیا، کئی بل منظور
اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کو نظر انداز کردیا اور قانون سازی جاری رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف جانے کی کوشش میں بھارتی انتہاپسند مظاہرین گرفتار
قانون سازی کی ترقی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی۔ تاہم ایاز صادق نے قانون سازی جاری رکھی جس کے ایوان نے کئی بل منظور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اربوں ڈالرز کی کھجور ایکسپورٹ پر منفی اثرات کی وجوہات
منظور شدہ بل
قومی اسمبلی نے پاکستانی شہریت (ترمیمی) بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا جبکہ بھنگ کے انتظام اور ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو جج سچ بولتا ہے، انتقام کا نشانہ بنتا ہے۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔
پاکستان کے ناموں اور نشانات کی حفاظت
پاکستان کے نام اور نشانات کے غلط استعمال کی روک تھام (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل گرانے کے بعد جے 10 بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں بھاری اضافہ
دیگر بلوں کی منظوری
قومی اسمبلی نے نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 کو بھی منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین ایران پر فوجی حملوں کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ نے فون کرکے اسرائیلی ہم منصب پر واضح کر دیا
اسلام آباد کے بزرگ شہری بل کی منظوری
ایوان نے اسلام آباد کے بزرگ شہری (ترمیمی) بل 2025 کی کثرتِ رائے سے منظوری دیدی۔ بل میں عالیہ کامران کی ترمیم کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی۔
اگلا اجلاس
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔








