اقتدار مستقل نہیں ہوتا، آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی، ہر ظلم کا حساب لیں گے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تقریر

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اقتدار مستقل نہیں ہوتا، آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی، ہر ظلم کا حساب لیں گے۔

تعلیمی ترقی کا وژن

گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جمرود کی اپلائیڈ سائنسز کی جانب سے اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ جمرود کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ترقی میں پیچھے رکھا گیا ہے۔ خیبر جمرود کو تعلیم کے میدان میں آئندہ ترقی یافتہ قوموں کی طرح ترقی ملے گی۔ عمران خان کے وژن کے مطابق انسانوں پر انویسٹمنٹ کی جائے گی۔ گزشتہ 78 سال میں ہمیں ب سے بندوق پڑھایا گیا، اب ہم اپنے جوانوں کو ق سے قلم سکھائیں گے۔ ہم غیرت مند بھی ہیں اور بہادر بھی لیکن بے وقوف نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کریں گے جس میں ہمارا نقصان ہو۔

میڈیا کی تنقید

انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل میڈیا ہے یا ن لیگ کا میڈیا ہے، نیشنل میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا۔ 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا۔ میں نے وادی تیراہ متاثرین کے لئے 4 ارب روپے ریلیز کیے تو 4 دن تک میرے خلاف میڈیا پر مسلسل پروگرام کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کے مظالم میڈیا نہیں دکھاتا۔ نیشنل میڈیا سچ نہیں دکھا سکتے تو کم از کم جھوٹ بھی نہ دکھائے۔

احتجاج کا حق

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی قدم اٹھائے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اگر آئینی اور قانونی تقاضے پورا کرنے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تو احتجاج ہوگا۔ فیصلے اسلام آباد یا پنڈی سے نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مفاد میں ہوں گے۔ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن اور پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق فیصلے کر رہی ہے۔

عمران خان کی قید کا ذکر

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا۔ بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ عمران خان کی صحت کے باوجود ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی نہیں دی گئی۔ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو 12 سے زائد بار اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکا گیا۔ میرے پاسپورٹ کو اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا۔ آئینی عہدے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔ خیبر پختونخوا پاکستان کی فیڈریٹنگ یونٹ ہے مگر وزیراعلیٰ کے ساتھ غیر مساوی رویہ جاری ہے۔

عوامی حقوق کا تحفظ

ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کے ساتھ یہ ہو رہا ہے تو عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔ تمام آئینی، قانونی اور جمہوری راستے آزما چکا ہوں۔ جب تمام راستے بند ہوں تو پرامن احتجاج ہی واحد آپشن رہ جاتا ہے مگر احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جائے گا۔

نوجوانوں کا کردار

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے مفاد کے خلاف ہر پالیسی کی مخالفت کریں گے۔ اپنے عوام کے حقوق کے لیے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ وکیل علی زمان پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں اغوا اور تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ اقتدار مستقل نہیں ہوتا، آج تمہاری باری ہے کل ہماری ہوگی، ہر ظلم کا حساب لیں گے۔

فری ٹرانسپورٹ سروس اور جدید پروگرامز

اس موقع پر انہوں نے ضم اضلاع کے تمام کالجز کے لیے مفت ٹرانسپورٹ سروس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمرود میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس، روبوٹکس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرامز کا آغاز کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں تعلیم کو نیا رخ دینے جا رہی ہے۔ فرسودہ تعلیمی نظام سے بے روزگاروں کی فوج پیدا ہورہی ہے۔ صوبائی حکومت جدید تعلیم کی طرف پیش رفت کر رہی ہے۔

جدید تعلیمی نظام کا آغاز

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں پہلی بار اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبز اور لائبریریز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جدید تعلیمی ماڈل جمرود سے بٹگرام، وزیرستان اور چترال تک پھیلایا جائے گا۔ حکومت نوجوانوں کو بندوق نہیں قلم کے ذریعے بااختیار بنانا چاہتی ہے۔ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے بغیر عالمی ترقی کا مقابلہ ممکن نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...