لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
تاریخ کی توسیع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ، 2 سینیٹرز حکومت کی کسٹڈی میں ہیں ، شیخ وقاص اکرم
نئی تاریخیں
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘جگرا’ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی
فیس کی تفصیلات
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی، اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری کی بجائے 19 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔
دو گنا فیس کے ساتھ 24 فروری تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا، تین گنا فیس کے ساتھ 9 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
امتحان کا شیڈول
انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔








