پنجاب کے عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: خواجہ سلمان رفیق
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (طیبہ بخاری سے) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کا ذکر نہ کیا کریں، کچھ لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے، پہلے تو نہیں اٹھائے گئے ایسا نہ ہو اب کچھ ہو جائے، سپریم کورٹ میں جج کا وکیل سے مکالمہ
محکمہ داخلہ پنجاب کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسلام آباد امام بارگاہ بم دھماکے کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان اور مدارس ریفارمز بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت کا انکار، پاکستان نے آئی سی سی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا
پائیدار امن کا قیام
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ امن و امان کا قیام کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوری رسپانس میکانزم سے امن کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان پاکستان کے خلاف بڑی اطلاعاتی جنگ کی تیاری میں مصروف، دفاعی تجزیہ کار فاران جعفری کا انکشاف
شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہی ہے جو معاشرتی ہم آہنگی اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پنجاب کے عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مدارس اصلاحات، سماجی ہم آہنگی کے فروغ، مذہبی رواداری اور فلاحی اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ تعلیم کے میدان میں بہت آگے ہے، خواتین کیلئے یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بھی ہے،یہاں گزرا ایک ایک دن خوبصورت لمحات کی یاد دلاتا ہے
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کی خاطر دن رات مصروف عمل ہیں۔ حکومت اور عوام کے باہمی اشتراک اور تعاون سے ہی امن و استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
اجلاس میں شریک حکام
اجلاس میں ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری فارن نیشنل سیکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








