ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

پولیس آپریشن میں حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وانڈہ بڈھ کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کی صورتحال پر امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ

پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب اہلکار علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔

حملہ آوروں کی تلاش جاری

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شہید اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس حکام نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...