سال 2025 کے دوران 38 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

پاکستانیوں کی خلیجی ممالک سے ڈی پورٹیشن کی رپورٹ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران 38 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے 3 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد

دستاویزات کے مطابق سعودی عرب سے 27 ہزار 692 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات سے 6 ہزار 794، عمان سے 2 ہزار 537، بحرین سے 786، قطر سے 644 اور کویت سے 163 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت پر صوبہ پنجاب میں 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، جس سے صوبائی معیشت کو نمایاں فائدہ پہنچا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن

بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹیشن

بھیک مانگنے کے الزام میں 780 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جن میں سے 767 کا تعلق سعودی عرب، 10 کا یو اے ای، 2 کا قطر اور ایک کا عمان سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آسٹریلوی گائے کی قربانی جائز ہے؟

مختلف مقدمات میں ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی

اسی طرح منشیات کے مقدمات میں ایک ہزار 25 جبکہ چوری میں ملوث 109 پاکستانیوں کو مختلف خلیجی ممالک سے نکالا گیا۔ غیر قانونی داخلے پر 4 ہزار 872 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

پاسپورٹ مسائل کی وجہ سے ڈی پورٹیشن

رپورٹ کے مطابق گمشدہ پاسپورٹ کے باعث ایک ہزار 933 اور بلیک لسٹ ہونے پر ایک ہزار 639 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...