بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، وکیل سلمان صفدر کی وضاحت

سلمان صفدر کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرینڈ آف کورٹ کے طور پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا، ہرگز نہیں دیا۔ اگر کسی نے ان کے لفظ ’’ٹھیک‘‘ کی غلط تشریح کی ہے تو یہ مس رپورٹنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے

ملاقات کی تفصیلات

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ میں نے جو بھی وہاں دیکھا ہے اور جو بھی انٹرایکشن ہوا، وہ سب سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں لکھ دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے واضح کیا کہ میں نے عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، سیل کا معائنہ بھی کیا، لیکن بانی کی صحت سے متعلق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور بانی کی بہن علیمہ خان کو بھی کچھ نہیں بتایا اور انہوں نے میری پوزیشن سمجھتے ہوئے اس کا برا نہیں منایا۔

میڈیا کے سوالات کا جواب

خیال رہے کہ سلمان صفدر نے گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم پر ملاقات کی تھی۔ اڈيالہ جیل کے باہر میڈيا نے سوال پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کیسی ہے، جس پر سلمان صفدر کا جواب تھا ’’ٹھیک‘‘۔ سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...