کچے میں ریاستی رٹ کے قیام تک آپریشن ’’نجات مہران‘‘ جاری رہے گا: وزیر داخلہ سندھ
وزیر داخلہ سندھ کا ڈاکوؤں کو انتباہ
گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کچے کے ڈاکوؤں کو خبردار کیا ہے کہ جو ہتھیار نہیں ڈالے گا وہ مرے گا۔ ڈاکوؤں کو جلد بڑا سرپرائز دیں گے۔ کچے میں ریاستی رٹ کے قیام تک آپریشن "نجات مہران" جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی یوتھ ڈیجیٹل سمٹ جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں ہوگی، 12ہزارسے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروالی
آپریشن "نجات مہران" کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہتھیار نہیں ڈالے گا وہ مرے گا۔ ڈاکوؤں کو جلد بڑا سرپرائز دیں گے، کچے میں ریاستی رٹ کے قیام تک آپریشن "نجات مہران" جاری رہے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے، صرف دو مقامات کے علاوہ کچے کا علاقہ تقریباً کلیئر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھچی صاحب کی ایک بات میرے دادا کے بھائی جیسی تھی: اکیلے کھانا نہیں کھاتے تھے جب تک تین چار لوگ دستر خوان پر نہ ہوں، کوئی نہ ہو تو فون کرکے بلا لیتے۔
گرفتاریوں اور ہتھیار ڈالنے کا عمل
ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ 78 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، 152 نے ہتھیار ڈالے، 17 مغویوں کو بازیاب کروا کر 87 ہتھیار قبضے میں لیے۔
امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے گھوٹکی کے علاقے رونتی میں قائم بند کا دورہ کیا اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو بھی وزیر داخلہ سندھ کے ہمراہ تھے。








