پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئرز آکشن مکمل

پی ایس ایل گیارہویں ایڈیشن کا آغاز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے پہلی بار پلیئرز کی نیلامی میں 8 فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بناکر اسکواڈ مکمل کرلیے۔ لاہور میں ہونے والے پلیئرز آکشن میں پی ایس ایل کی 8 ٹیموں نے اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا۔ نیلامی میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خرید کر ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنا دیا۔ پی ایس ایل پلیئر آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ تھے۔ پی ایس ایل 11 26 مارچ سے 3 مئی تک شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں کمی، روٹی 10 روپے سستی، نئی قیمت جانیے

حیدرآباد ہیوسٹن کنگز اسکواڈ

حیدرآباد ہیوسٹن کنگز نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے مارنس لبوشین کو 5.88 کروڑ روپے میں خریدا۔

صائم ایوب 12.6 کروڑ روپے، عاکف جاوید 1.96 کروڑ روپے، معاذ صداقت (رقم درج نہیں)، عثمان خان کو 4.62 کروڑ روپے میں ریٹین کیا۔

حیدرآباد ہیوسٹن کنگز نے آکشن میں محمد علی 2.15 کروڑ، کوسل پریرا 3.1 کروڑ، محمد عرفان خان 2.9 کروڑ، حسن خان 1.85 کروڑ، شایان جہانگیر 60 لاکھ، اوٹنیل بارٹمین 1.1 کروڑ، حماد اعظم 60 لاکھ، رائلی میرڈیتھ 4.2 کروڑ، شرجیل خان 60 لاکھ، آصف محمود 60 لاکھ، حنین شاہ 60 لاکھ، رضوان محمود 60 لاکھ، سعد علی 60 لاکھ اور طیب عارف کو 60 لاکھ میں خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کے ریٹ جاری کرنے والے بابائے گولڈ حاجی ہارون رشید چاند کا انتقال کر گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائریکٹ سائننگ سے نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو 6.3 کروڑ روپے میں خریدا۔

شاداب خان کو 7 کروڑ روپے، سلمان ارشاد کو 1.2 کروڑ روپے، اینڈریز گاؤس کو 1.4 کروڑ میں ریٹین کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آکشن میں فہیم اشرف کو 8.5 کروڑ، مہران ممتاز 1.2 کروڑ، میکس برائنٹ 1.9 کروڑ، مارک چیپ مین 7 کروڑ، محمد وسیم جونیئر 4.1 کروڑ، میر حمزہ سجاد 70 لاکھ، ثمین گل 60 لاکھ، سمیر منہاس 1.9 کروڑ، شمار جوزف 1.1 کروڑ، عماد وسیم 2.2 کروڑ، رچرڈ گلیسن 1.2 کروڑ، حیدر علی 1.5 کروڑ، محمد حسنین 77.5 لاکھ اور دیپیندر سنگھ ایری کو 60 لاکھ میں خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز نے ڈائریکٹ سائننگ سے معین علی کو 6.44 کروڑ میں خریدا تھا۔

انہوں نے حسن علی کو 4.76 کروڑ، محمد عباس آفریدی 3.08 کروڑ، خوشدل شاہ 3.36 کروڑ اور سعد بیگ کو 60 لاکھ میں ریٹین کیا۔

کراچی کنگز نے آکشن میں ڈیوڈ وارنر کو 7.9 کروڑ، اعظم خان 3.25 کروڑ، سلمان علی آغا 5.85 کروڑ، شاہد عزیز 92.5 لاکھ، میر حمزہ 2.4 کروڑ، ایڈم زمپا 4.5 کروڑ، حمزہ سہیل 60 لاکھ، عاقب الیاس 60 لاکھ، خضیمہ بن تنویر 60 لاکھ، جانسن چارلس 2 کروڑ، محمد وسیم 1.1 کروڑ، احسان اللہ 1.05 کروڑ اور رضوان اللہ کو 60 لاکھ میں خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں مؤثر سٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں: فنانشل ٹائمز

لاہور قلندرز اسکواڈ

لاہور قلندرز نے ڈائریکٹ سائننگ سے مستفیض الرحمان کو 6.44 کروڑ میں خریدا اور شاہین شاہ آفریدی کو 7 کروڑ، عبداللہ شفیق 2.2 کروڑ، سکندر رضا 2.8 کروڑ اور محمد نعیم کو 70 لاکھ میں ریٹین کیا۔

پلیئرز آکشن میں حارث رؤف کو 7.6 کروڑ، اسامہ میر 3.5 کروڑ، فخر زمان 7.95 کروڑ، عبید شاہ 2.7 کروڑ، محمد فاروق 60 لاکھ، داسن شاناکا 75 لاکھ، پرویز حسین ایمان 60 لاکھ، آصف علی 60 لاکھ، حسین طلعت 77.5 لاکھ، طیب طاہر 60 لاکھ اور گڈاکیش موتی کو 1.1 کروڑ میں خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: امن کے دشمن پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتے ہیں، خواجہ محمد آصف

راولپنڈی اسکواڈ

ٹیم راولپنڈی نے ڈائریکٹ سائننگ نہیں کی تھی جبکہ محمد رضوان کو 5.6 کروڑ، سیم بلنگز 3.08 کروڑ، زمان خان 1.12 کروڑ اور یاسر خان کو 60 لاکھ میں ریٹین کیا۔

راولپنڈی نے آکشن میں نسیم شاہ کو سب سے مہنگا 8.65 کروڑ، رشاد حسین 3 کروڑ، ڈیرل مچل 8.05 کروڑ، محمد عامر 5.4 کروڑ، عبداللہ فضل 67.5 لاکھ، عماد بٹ 80 لاکھ، ڈیان فاریسٹر 60 لاکھ، لوری ایونز 1.1 کروڑ، آصف آفریدی 2.4 کروڑ، کامران غلام 65 لاکھ، فواد علی 60 لاکھ، محمد عامر خان 60 لاکھ اور شہازیب خان کو 60 لاکھ میں خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکلا کے لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع کروادی گئی

پشاور زلمی اسکواڈ

پشاور زلمی نے ڈائریکٹ سائننگ سے ایرن ہارڈی کو 6.3 کروڑ میں خریدا تھا۔

انہوں نے بابر اعظم کو 7 کروڑ، سفیان مقیم 4.48 کروڑ، عبدالصمد 2.8 کروڑ اور علی رضا 1.96 کروڑ میں ریٹین کیا۔

پشاور زلمی نے آکشن میں عامر جمال 1.90 کروڑ، خرم شہزاد 2.7 کروڑ، محمد حارث 2.2 کروڑ، خالد عثمان 60 لاکھ، عبدالصبحان 62.5 لاکھ، جیمز ونس 3 کروڑ، مائیکل بریسویل 4.2 کروڑ، کوسل مینڈس 4.2 کروڑ، افتخار احمد 1.8 کروڑ، ناہید رانا 60 لاکھ، مرزا طاہر بیگ 60 لاکھ اور کاشف علی کو 60 لاکھ میں خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی کابینہ کا صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائریکٹ سائننگ سے اسپینسر جانسن کو 5.6 کروڑ میں خریدا اور ابرار احمد 7 کروڑ، عثمان طارق 5.6 کروڑ، حسن نواز 3.92 کروڑ اور شمائل حسین کو 84 لاکھ میں ریٹین کیا۔

انہوں نے آکشن میں رائلی روسوو کو 5.55 کروڑ، فیصل اکرم 1.25 کروڑ، عارفات منہاس 1.1 کروڑ، جہانداد خان 2.5 کروڑ، خواجہ محمد نافع 6.5 کروڑ، وسیم اکرم جونیئر 77.5 لاکھ، خان زیب 60 لاکھ، بسم اللہ خان 60 لاکھ، ثاقب خان 60 لاکھ، بریٹ ہیمپٹن 60 لاکھ، سیم ہارپر 60 لاکھ، بیون جیکبز 60 لاکھ، سعود شکیل 65 لاکھ، بین مکڈرموٹ 1.1 کروڑ اور ٹام کرن 4.2 کروڑ میں خریدا۔

سیالکوٹ اسٹالینز اسکواڈ

سیالکوٹ اسٹالینز نے ڈائریکٹ سائننگ سے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں خریدا، جو پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے محمد نواز 6.16 کروڑ، محمد سلمان مرزا 3.92 کروڑ، احمد دانیال 2.24 کروڑ اور سعد مسعود 84 لاکھ میں ریٹین کیا۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے آکشن میں جہانزیب سلطان کو 60 لاکھ، صاحبزادہ فرحان 5.70 کروڑ، ایشٹن ٹرنر 4.2 کروڑ، پیٹر سڈل 2.5 کروڑ، تبریز شمسی 2.2 کروڑ، لاچلن شا 60 لاکھ، ڈیلا نو پوٹگیٹر 60 لاکھ، جوش فلپ 2.3 کروڑ، شان مسعود 65 لاکھ، مومن قمر 1.075 کروڑ اور محمد اویس ظفر کو 60 لاکھ میں خریدا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...