ڈی آئی خان: دہشتگردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
نماز جنازہ کی تقریب
ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کے قریب خلیج میں مالٹا کے جھنڈے والے ٹینکر پر حملہ، ایران نے دعویٰ کردیا
نماز جنازہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہدا کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی، شہدا کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نماز جنازہ میں عسکری، پولیس افسران، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت رشتے داروں نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہیں گے، ایسا کیوں ہوا ؟ اہم تفصیلات جانیے
حملہ اور شہادت
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں پیش آیا، جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
حملے کی نوعیت
پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔








