15 میٹر بلند دیوار سر کرنا لازمی قرار، تائیوان کے سکول کی گریجویشن کیلئے منفرد شرط

ایرجوئی جونیئر ہائی سکول کی منفرد گریجویشن شرط

تائی پے (ویب ڈیسک) تائیوان کی کاؤنٹی چانگہوا میں واقع ایرشوئی جونیئر ہائی سکول نے طلبہ کے لئے گریجویشن حاصل کرنے کی ایک منفرد شرط مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری

کوہ پیمائی کا شوق اور عملی تربیت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، الیکس ہونولڈ کی جانب سے تائی پے 101 ٹاور پر چڑھنے کے بعد تائیوان میں کوہ پیمائی کے شوق میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم، چانگہوا کاؤنٹی کا یہ سکول برسوں سے طلبہ کو عملی طور پر کوہ پیمائی کی تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ایرشوئی جونیئر ہائی سکول نہ صرف تائیوان کی بلند ترین کلائمبنگ وال کا مالک ہے بلکہ اسے طلبہ کی عملی تربیت کا باقاعدہ حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے ٹرمپ کے ایگڑیکٹو آرڈر پر امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

تعلیمی نصاب میں کلائمبنگ کی شمولیت

سکول میں ہر طالب علم ہفتے میں چھ اسباق کلائمبنگ کے لیتا ہے۔ تعلیم مکمل کرنے سے قبل انہیں اس دیوار پر چڑھنے کی صلاحیت ثابت کرنی ہوتی ہے۔ اس منفرد شرط کا مقصد طلبہ میں جسمانی ہم آہنگی، توازن، خود اعتمادی اور توجہ کو فروغ دینا ہے۔

چیلنج اور تفریح

یہ دیوار تقریباً پانچ منزلہ عمارت کے برابر بلند ہے جو عام افراد کے لیے خوف کا باعث بن سکتی ہے، تاہم سکول کے طلبہ اسے ایک دلچسپ کھیل اور چیلنج کے طور پر لیتے ہیں۔ کئی طلبہ فارغ اوقات میں اپنے والدین کے ساتھ بھی کلائمبنگ کی مشق کرتے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی مہارت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ خاندانی روابط بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...