اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج کون کون ملے گا؟
ملاقات کا دن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا
فہرست میں شامل نام
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں کی فہرست گزشتہ روز جیل حکام کو بھجوائی تھی، اس فہرست میں امتیاز شیخ، مشرف آفریدی، اظہر غزوانی، محمد عبدالسلام آفریدی، فضل حکیم یوسف زئی اور اویس یونیس کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں : سردار محمد یوسف
سیکیورٹی کے انتظامات
فہرست میں شامل رہنما آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے، اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
دفعہ 144 کا نفاذ
واضح رہے کہ راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اڈیالہ جیل کے قریب مختلف پوائنٹس پر عارضی پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔








