ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گمشدگی پر بے خبری کا ڈرامہ نہیں، بیرسٹر سیف
میچ کی تاریخ اور مقام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی
موسمی پیشگوئی
اتوار کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا اور کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق، پاک بھارت میچ کے دن بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے جبکہ شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی۔
متبادل صورت حال
اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ شائقین یہی دعا کررہے ہیں کہ یہ ہائی ولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔
پاکستان کی کارکردگی
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔








