کراچی کے لوگ سڑکوں پر آگئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا: فاروق ستار
فاروق ستار کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ کراچی کو نئے قومی چارٹر میں شامل کرنا ہوگا۔ کراچی کے لوگ سڑکوں پر آگئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی تیل سپلائی کے اثرات کم کرنے کے لیے سعودی عرب نے تیل پیداوار بڑھادی
پریس کانفرنس کی تفصیلات
جنگ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مقامی بلدیاتی نظام قائم کیا جائے، اگر سنجیدہ نہیں لیا گیا تو کراچی میں ملین دھرنا ہوگا۔ قومی ترقی تب تک نہیں ہوگی جب تک مقامی اور شہری نظام نہ ہو، گل پلازہ کے بعد جو صورتحال ہوئی ہے ہم نے وفاق کو غفلت کی نیند سے جگایا۔
وفاقی حکومت کے ساتھ تعلقات
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نے بتایا کہ اگر کراچی کے لوگ سڑکوں پر آگئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، ہم وفاق کے اتحادی تو ہیں تاہم مسلم لیگ( ن )کے دوست ہیں، دوست خامیوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔








