وزیراعلیٰ نے ’’مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم ‘‘کا افتتاح کردیا، تمام شعبوں اورکلاس روم کا دورہ
پاکستان کا پہلا آٹزم سینٹر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم قائم ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس سکول کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 8فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سماعت مقرر ہونے سے لاعلم نکلے
ننھے آٹسٹک بچوں کے لئے امید کی کرن
آٹسٹک بچے حمزہ کی والدہ کومل کی دل گداز باتیں سن کر ہر آنکھ بھر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے میرا حمزہ 13 سال تک چار دیواری میں محدود رہا۔ یہ آٹزم سینٹر آٹسٹک بچوں اور ان کے والدین کے لئے امید کی کرن، سہارا اور حوصلہ ہے۔ مریم نواز نے واقعی ریاست کی ماں بن کر دکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی ملاقات، پنجاب میں اہم اقدامات پر اتفاق
خاندان کا شکریہ
آٹسٹک بھائی علی حیدر اور محمد حسن کے دادا دادی نے وزیراعلیٰ کو سلیوٹ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو بچوں کا علاج افورڈ نہیں کرسکتے تھے، سوچ کر ڈر لگتا تھا۔ آٹزم سینٹر ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسجینڈر نہیں ہوں، معروف اداکارہ نے من گھڑت خبروں کو مسترد کردیا
سکول کا دورہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کے تمام شعبوں اور کلاس روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی کی ٹرینر، ڈاکٹر سارہ کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور: ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا، 3 جاں بحق
بچوں کے ساتھ وقت گزارنا
وزیراعلیٰ نے کمسن آٹسٹک بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور بچوں کے ساتھ مل کر رنگ بھرے۔ میوزک تھراپی روم میں ایک آٹسٹک طالب علم نے پیانو اور ہارمونیم بجانے کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے لئے خصوصی گیت پیش کیا گیا جو بچوں کی خوشی کا اظہار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے قطر کو نشانہ بنانا امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: ترجمان دفتر خارجہ
واک کا تجربہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹسٹک بچے کا ہاتھ پکڑ کر خود واک کرائی اور جونیئر، سینئر کلاس روم کا بھی معائنہ کیا۔ سکول میں مختلف تھراپی رومز کا دورہ کیا، جن میں آکو پیشنل، آرٹ، میوزک اور سپیچ تھراپی شامل ہیں۔
سینٹر کی دیگر سہولیات
وزیراعلیٰ نے سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم میں سینڈ تھراپی ایریا اور سینسری گارڈن ایریا کا جائزہ لیا اور بچوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے پہلے فلور پر ڈائننگ ہال اور واکنگ ٹریک اوپن جم کا معائنہ بھی کیا۔








