عمران خان کے بہترین علاج کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں، خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کی پریشانی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہر جیل، سخت ہو یا نرم، اپنے قیدی کو ایک بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ہے۔ عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کُن ہیں، بہترین علاج کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی میڈیا اطلاعات کی تردید کر دی

جیل کا اثر

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر جیل، سخت ہو یا نرم، اپنے قیدی کو ایک بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ہے۔ یہ جگ بیتی بھی ہے اور آپ بیتی بھی۔ عمران خان کی ایک آنکھ اور بینائی کے متاثر ہونے کی خبریں تواتر سے آ رہی ہیں، یہ پریشان کُُن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: شہری نے اپنے سر پر مستقل ہیلمٹ پہن لیا، دانت صاف کرتے، نہاتے، سوتے اور کھانا کھاتے وقت بھی نہیں اتارتا

علاج کا حق

انہوں نے کہا کہ فوری اور موثر علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ میرے نزدیک مریض اگر قیدی ہو اور آپکا سیاسی مخالف بھی ہو تو اسکے حقوق کی حفاظت کرنا زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ اصولاً عمران خان کے اہل خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ تک جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہیے تھی۔ اس موقع پر انکے دور ِ حکومت میں سیاسی مخالفین سے بدسلوکی کے واقعات دہرانا اعلٰی ظرفی نہیں ہوگا۔

حکومت سے مطالبات

خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ:

  1. عمران خان کی علالت کے حوالہ سے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر سرکاری موقف جاری کیا جائے۔
  2. عمران خان صاحب کے اہل خانہ سے انکی ملاقات کروائی جائے۔
  3. انکی منشا کے مطابق ڈاکٹرز کو ان تک رسائی دی جائے۔
  4. انکے بہترین علاج کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...