عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا
قاسم خان کی تشویش
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی بڑی حد تک متاثر ہو چکی ہے اور اطلاعات کے مطابق اب صرف 15 فیصد نظر باقی رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف
جیل کی صورتحال کا اثر
قاسم خان نے اس صورتحال کو 922 روزہ قید تنہائی، طبی معائنے خصوصاً خون کے ٹیسٹ نہ کرانے دینے، اور جیل میں مناسب علاج کی عدم فراہمی کا براہِ راست نتیجہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق
حکومتی انتظامیہ پر الزامات
ایکس پر اپنے بیان میں قاسم خان نے موجودہ حکومتی انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ داران پر الزام عائد کیا کہ عمران خان کی جسمانی حالت میں بگاڑ ان کی نگرانی اور احکامات کے تحت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے نظام کو اس طرح استعمال کیا گیا کہ عمران خان کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ملاقات کی رکاوٹیں
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے بھائی کو اپنے والد سے ملاقات کے لیے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے جبکہ ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے، اور یہ صورتحال تاریخ میں بطور ناانصافی درج ہوگی۔
انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں، قانونی اداروں اور جمہوری ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان کے بقول ذمہ دار افراد کو جوابدہ بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔








