عمران خان جس ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کروانا چاہیں کروایا جائے گا: رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں، کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حملے بند کرنے کی اپیل، مودی حکومت سے سوال بھی پوچھ لیا
عمران خان کی طبی حالت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے رپورٹ میں یہ نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکایت کرنے پر ان کا علاج نہیں کرایا گیا۔ عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھوں کا چیک کرانا چاہیں، کروایا جائے گا۔
بینائی میں کمی کا دعویٰ
یاد رہے کہ اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے دستیاب سہولیات کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی ہے۔








