پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار تک گر گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں کمی
روزنامہ جنگ کے مطابق پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1434 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس تک گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4 جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں
انڈیکس کی بلند اور پست سطحیں
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 832 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 237 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا
پچھلے دن کی کارکردگی
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 512 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار گاڑیوں کے انجن دن کے وقت بھی ہیڈ لائٹ اس لیے روشن رکھتے ہیں کہ دور سے نظر آ جائے اور انسانوں اور جانوروں کو خطرے کا ادراک ہو جائے
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔
ماضی کی قیمتیں
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔








