پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار تک گر گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور آج بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں کمی
روزنامہ جنگ کے مطابق پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1434 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس تک گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، معاشی تھنک ٹینک نے انتظامی ڈھانچے کی اصلاحات کیلئے نئے صوبوں کے 3منظر نامے تجویز کردیئے
انڈیکس کی بلند اور پست سطحیں
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 832 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 237 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی کردار کشی کو سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی
پچھلے دن کی کارکردگی
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 512 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا سے تجارتی معاہدہ ہماری معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے: بلال اظہر کیانی
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔
ماضی کی قیمتیں
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔








