شاہ محمود قریشی کی عظمیٰ خان سے اے ٹی سی میں ملاقات،عمران خان کی آنکھ سے متعلق استفسار کیا
شاہ محمود قریشی کی فکرمندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی بانی عمران خان کی صحت سے فکرمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو پیغام ہے کہ دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل بند کرے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
عظمیٰ خان سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی اے ٹی سی میں ملاقات کی۔
عمران خان کی صحت کی معلومات
اس ملاقات کے دوران، شاہ محمود قریشی نے عظمیٰ خان سے عمران خان کی آنکھ سے متعلق استفسار کیا۔ عظمیٰ خان نے شاہ محمود قریشی کو بانی کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔








