ورلڈکپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدہ کی خلاف ورزی: پی ایچ اے نے کثیر المنزلہ عمارت مسمار کر دی

میچ کا خلاصہ

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے نتیجے میں زمبابوے نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کو سالگرہ پر مداح کا حیرت انگیز تحفہ

زمبابوے کی بیٹنگ

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ برین بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی کارکردگی

آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زمبابوے کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...