الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
ضمنی انتخاب کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرکے اسٹیٹ بینک نے بزنس کمیونٹی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، احمد عظیم علوی
پولنگ کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کے لیے پبلک نوٹس کا اجراء 18 فروری کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمی ایوارڈ یافتہ دی سمپسنز کے رائٹر چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
کاغذات نامزدگی کا عمل
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 مارچ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دھندہ اور بندہ۔۔۔
ڈپٹی کمشنر کا تعین
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آر او مقرر کیے گئے ہیں۔
استعفیٰ کی وجہ
یاد رہے این اے 256 خضدار کی نشست سردار محمد اختر مینگل کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہے۔ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ تین روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔








